علامہ اقبال ؒکا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،مسعود خان،فاروق حیدر

101

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر کے صدرسردار محمد مسعود خان اور وزیر اعظم محمد فاروق حیدر خان نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال ؒ کا پیغام ہمارے لیے مشعل راہ ہے،ان کی شخصیت ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی ۔ وہ عظیم شاعر ،ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان تھے ۔ــ اتحادمسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی ، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت بن کر ابھرے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کشمیری عوام کے اضطراب اور زبوں حالی کا خاص طور پر ذکر کیا ان کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے ۔