شہدا کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے‘سنی تحریک

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک کے قائدین وکارکنان کی قربانیوں کوکسی صورت رائیگاں جانے نہیں دینگے، شہید قائدین کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ دہشتگردی کمزور اور امن بھائی چارگی اوراخوت کے فلسفے کو کامیابی ملی ہے۔، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما شہید محمد سلیم رضا کی ایصال ثواب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یاد رہے سربراہ پی ایس ٹی کی خصوصی ہدایت پر مرکزی کابینہ نے شہید اہلسنت سلیم رضا کے مزار پر حاضری وفاتحہ خوانی کی انہوںنے کہاکہ ،باطل نظریات کے حامی ملک میں اپنا خود ساختہ مذہب مسلط کرنے کے درپے تھے،تنگ نظر،تعصب پسند دہشتگردوں نے مرکزی رہنما شہید محمد سلیم رضا کو شہید کرکے سمجھا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے ذریعے ملک میں انتشار اور مذہبی جنونیت کو فروغ دے بیرونی ایجنڈے کو پورا کردینگے،سنی تحریک کے قائدین کی امن پسند پالیسی اسلام دشمن قوتوں اور باطل نظریات رکھنے والوں کیلیے ہمیشہ نوشتہ دیوار رہے گی،شہید محمد سلیم رضا کی اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دو اعلیٰ قیادتوں اور سیکڑوں کارکنان کی شہادت کے باوجود امن کا پرچم بلند اور دہشتگردی وانتہاپسندی کی ہر فورم پر شدت کے ساتھ مذمت کی ہے،قائدین کی قربانیوں کا ثمر ہے اہلسنت جاگ گئے ہیں اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔