تعلیمی نصاب میںحضرت محمدﷺ کی سیرت شامل کی جائیگی ،اسدقیصر

85

پشاور( آن لائن)اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کاحقیقی تصورپیش کرتے ہوئے پانچویں تا نویںجماعت تک تعلیمی نصاب میں حضرت محمدﷺ کی سیرت شامل کی جائیگی، موجودہ دورحکو مت میںوہ تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جوماضی میںنام نہاددینی جماعتوںک دورا قتدارمیںنہیںاٹھائے گئے۔انہوںنے کہاکہ سود کیخلاف قانون پاس کرنااورمساجدمیںسولرسسٹم لگانابھی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی مرہون منت ہے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کاواحدحکومت ہے جوپسماندہ طبقے کواوپرلانے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے یونین کونسل بٹاکاراضلع صوابی میںگورنمنٹ پرائمری اسکول اور پیہورہاملیٹ روڈکے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کابھی وہ واحدلیڈرہے جنہوںنے اقوام متحدہ میںحضرت محمدﷺ کی شان میںکس گستاخی کرنے والوںکیخلاف بھی آوازاٹھائی اورکہاکہ آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوںکے جذبات مجروح کرکے ہمارے دلوںکورنجیدہ نہ کیاجائے ، حضرت محمدﷺ کیساتھ محبت کرناہمارے ایمان کاجزہے۔انہوںنے کہاکہ سرورقونین حضرت محمدﷺ کے ایک بال بدلے دنیاجہان کی مال ودولت کوبھی خس سمجھتے ہیں، حضرت محمدﷺ کی شان میںگستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں۔