فرانس نے توہین رسالت کی اجازت دیکرامن تباہ کرنے کا راستہ ہموار کیا

75

پشاور(آن لائن) فرانس نے توہین رسالت کی سازش کی اجازت دے کر امن عالم کو تباہ کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناموس رسالت ؐ کا تحفظ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی و زیر مذہبی اُمورڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے ملا گوری میں قومی میلاد النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہیں انہوں نے کہا اسلامی ممالک میں دو عظیم لیڈر ترک صدر طیب اُردگان اور وزیر اعظم پاکستان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سب سے پہلے بھرپور آواز اٹھائی ہیں اور تمام مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں پر خطوط بھی بھیج دیے گئے ہیں جوکہ فخر کا مقام ہے اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔