چیف جسٹس گلگت بلتستان نے ’’ای کورٹ نظام‘‘ کا افتتاح کردیا

149

گلگت (اے پی پی) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے جسٹس علی بیگ کے ساتھ فیتا کاٹ کر وڈیو لنک E کوٹ نظام کا افتتاح کردیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جدید دور میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوکر جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے مرحلے میں دیامر میں ای کوٹ نظام انسٹال کر کے مقدمات کی سماعت شروع کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کی عدلیہ خودمختاری پر عمل پیرا ہے اور عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی میں پورے ملک کیلیے رول ماڈل ہے۔ عوام کو گھر کی دہلیز میں سستے اور فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ کی بحالی، قانون کی بالا دستی اور حکمرانی ہماری اولین ذمے داری اور ترجج ہے اس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ افتتاح کے بعد چیف جسٹس نے وڈیو لنک کے ذریعے اسکردو رجسٹری میں زیر سماعت مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا، پراسکوٹر جنرل محمد قادر اور ایڈووکیٹ سلیم نے اسکردو سے وڈویو لنک کے ذریعے مقدمے پر دلائل دیے۔ چیف جسٹس نے دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کو قابل سماعت قرار دیکر منظور کرکے فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا۔