قومی ہاکی چیمپئن شپ ، سوئی سدرن نے پاک پولیس کو ہرادیا

61

راولپنڈی(جسارت نیوز )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز پانچ میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر ماڑی پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی لیفٹننٹ جنرل( ر) اشفاق ندیم اور جنرل (ر) اصغر نواز نے خصوصی طور پر پاکستان آرمی اور ماڑی ہیٹرولیم کے مابین میچ دیکھا، اس موقع پر ڈی جی آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر ظہیر,اسپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم بریگیڈیئر سلیم نواز, اور لفٹنٹ کرنل محسن علی خان موجود تھے۔ انکے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبران اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز بھی موجود تھے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود, اولمپیئن ناصر, اولمپیئن وسیم فیروز, اولمپیئن رانا مجاہد علی بھی موجودتھے ۔پہلا میچ نیشنل بینک آف پاکستان اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جو نیشنل بینک آف پاکستان نے پنجاب کو 1-2 سے جیت لیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے عامر علی اور ابوبکر نے ایک ایک گول اسکور کیے۔ پنجاب کی جانب سے واحد گول حنان نے اسکور کیا۔دوسرا میچ سوئی سدرن اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ سوئی سدرن نے 0-9 سے جیت لیا۔ سوئی سدرن کی جانب سے ذیشان نے ایک ,احمد ندیم نے تین,مبشر علی نے دو,علی شان نے دو اور محمد رضوان نے ایک گول اسکور کیا۔تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان واپڈا نے 0-6 سے جیت لیا۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے علیم بلال نے تین, رانا وحید,سہیل انجم اور امجد علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔چوتھا میچ پاکستان آرمی اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جوکہ ماڑی پیٹرولیم نے 1-2 سے جیت لیا۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے دونوں گول عمیر ستار نے اسکور کیے۔ جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے میچ کا واحد گول ارسلان نے اسکور کیا۔ایونٹ کا پانچواں میچ پاکستان نیوی اور پاکستان ائر فورس کے مابین کھیلا گیا جوکہ نے نیوی نے 0-3 سے جیت لیا۔ پاکستان نیوی کی جانب سے بابر حسین,حماد علی اور نعمان جنجوعہ نے اسکور کیا۔