کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو مزید سخت فیصلے کرینگے، عثمان بزدار

62

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا کی دوسری لہر کے باوجود احتیاط نہیں کر رہے۔ صحت اور زندگی کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا بڑھنے کیساتھ ساتھ شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہوا تو مزید سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط اور ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔