اوکاڑہ: 52ڈی کے مکینوںکی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک، 2فرار

115

اوکاڑہ (اے پی پی)اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 52 ڈی میں رات گئے4 مسلح ڈاکوں نے تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں ناکہ لگا کر مبینہ طور پرلوٹ مارکررہے تھے کہ وہاں کے مکینوںنے ڈاکوئوںکو گھیرے میں لیتے ہوئے فائرنگ شروع کردی ، کئی گھنٹے کے مقابلے کے بعد 2ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔