پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

50

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو ہرا دیا ۔یوں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی۔پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کیا، پاکستان کی طرف سے حیدر علی 66 جب کہ بابر اعظم 51 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیریز کا آخری میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم آج کی جیت کے بعد پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔