صدر آزاد کشمیر کی جوبائیڈن سے کشمیریوں کے قتل کو روکنے کی اپیل

225

جموں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ جوبائیڈن امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے قتلِ عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سردار مسعود خان نے جو بائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مباکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سردار مسعود نے جوبائیڈن کو صدر بننے کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دیتے ہوئے کہا کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے امریکی صدر کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے اور اُن کے قتل عام کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کے ذریعہ ثالثی کا خیرمقدم کریں گے بشرطیکہ یہ ثالثی اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہو۔