کیپٹن (ر) صفدر بھی کورونا کا شکار

153

لاہور: مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی کورونا کا شکار ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما کورونا کا شکار ہوگئے

کیپٹن (ر) صفدر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم پر تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ گلگت بلتستان سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 جبکہ 6,977 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 18,981 ہوگئی.