علامات کے بغیر 70 دنوں تک کورونا کے مرض میں مبتلا رہنے والی خاتون

590

امریکی ریاست واشنگٹن میں کوروناوائرس کی ایک 71 سالہ مریضہ 70 دن تک کوروناوائرس کا شکار رہیں مگر بغیر کوئی علامت ظاہر کیے۔

دوسرے معنوں میں خاتون کے آس پاس موجود لوگ 70 دن تک اس بات سے قطعی بے خبر تھے کہ خاتون کوروناوائرس کی مریضہ ہیں۔

علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ دراصل خاتون کا ایک خاص مرض میں مبتلا ہونا تھا اور وہ مرض لیوکیمیا تھا جو کہ وائٹ بلڈ سیلز کا کینسر ہے۔ اس میں مدافعتی نظام اتنا کمزور ہوتا ہے کہ جب کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو جسم میں اس کیخلاف ردِعمل دینے کی صلاحیت نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

اگرچہ محققین کے مطابق کمزور مدافعتی نظام والے افراد میں کوروناوائرس ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ عرصے تک رہ سکتا ہے تاہم مذکورہ خاتون کے ساتھ درپیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے پہلا واقعہ ہے۔