اراکین کراچی پریس کلب کا ملیر تیسر ٹاؤن کا دورہ

307

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پیر کے روز ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کہ ہمراہ ملیرتیسر ٹاؤن اسکیم 45 جرنلسٹس سوسائٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پرملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ دائریکٹر حسنین ایوب صدیقی اور جاوید حسین نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو ملیرتیسر ٹاؤن کہ حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی اے کے حسنین ایوب صدیقی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کراچی پریس کلب کےا رکان کو ایم ڈی اے تیسر ٹاؤن بلاک 22 اور 23 میں تعمیرات کی اجازت دے دی ہے۔ کراچی پریس کلب کے وہ ارکان جن کے پلاٹ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم 45 بلاک 22 اور 23میں ہیں اورا ن کےتمام دستاویزات اور چالان مکمل کردیے ہیں۔

وہ قبضہ لے کر اپنے پلاٹوں پر تعمیرات شروع کرسکتے ہیں ان کی سہولت کے لئےملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سائٹ آفس میں افسران اور اہلکار وہاں موجود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ ترآبادی ملیرتیسرٹاؤن میں منتقل ہو جا ئے گی۔ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہےجبکہ سیوریج اوربرساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے میں دیگر ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنے مکانات کے تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے۔جبکہ اس کے اطراف میں مو جود رہائشی اسکیموں پرتیزی سے کام جا ری ہے۔

ملیرتیسر ٹاؤن کا دورہ کرنے والوں میں کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن لیاقت مغل،عاصم بھٹی،کراچی یونین آف جر نلسٹس دستور کے انفارمیشن سیکر ٹری منیر عقیل انصاری،شیر افضل خان،اختر شیخ، مظہر عباس،محی الدین،ذولفقار ببر، غلام مصطفی ،عبدالرحمن،ساجد علی ساجد، مقصودبھٹی،امین شاہ، یوسف،منصور احمد،غافرالزماں،نذیر عالم،عابد علی،راشد خان سمیت دیگرشامل تھے۔آخر میں ایم ڈی اے کے افسران نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو ملیرتیسرٹاؤن کے بلاک 22 اور23 کا تفصیلی دورہ بھی کروایا اور نقشے کی مدد سے صحا فیوں کو ان کے پلاٹوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں ہیں۔

ملیرتیسر ٹاؤن اسکیم 45 بلاک 22 اور 23 کے حوالے سے نقشہ جلدہی کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا جائے گا۔اراکین پریس کلب نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ،سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل عمران عطا سومرو ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناصر خان،کراچی پریس کلب کےصدر امتیاز خان فاران،سیکرٹری ارمان صابر،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،گورننگ باڈی کے رکن لیاقت مغل سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاون اسکیم 45 کا دورہ ان تمام لوگوں کو کوششوں سے ہوا ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ صحافیوں کو گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض کا حصول ممکن ہو گیا ہے،ہاکس بے، ملیر اور تیسر ٹاؤن کے پلاٹس پر گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرض کا حصول ممکن ہوگیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے گھر بنانے کے لیے دیئے جانے والے قرضوں کی شرائط کو آسان بنا دیا ہے اور اب شریعہ بینکنگ کے تحت دستیاب ہوں گے،جن کی واپسی پر 5 فیصد زاید رقم دینا ہو گی۔بینکوں کی اس اسکیم سے کراچی پریس کلب کے اراکین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔