“میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق کا فیصلہ کرلیا”

284

میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئیر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے انکشاف کیا ہے کہ میلانیا اپنے شوہر ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق سینئر مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہےکہ میلانیا ٹرمپ طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانےپر مشاورت کررہی ہیں جبکہ سابق امریکی صدر اور اہلیہ پہلے ہی اپنے کمرے الگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 سالہ شادی پہلے ہی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میلانیا ٹرمپ ایک ایک منٹ گِن رہی ہیں کہ کب ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑیں گے اور وہ ان سے طلاق لیں۔

اس سے قبل 2016 میں ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد میلانیا کے رونے کی خبریں گردش کررہی تھیں کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں تھا کہ ٹرمپ انتخابات جیت جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے مقابلےمیں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے جبکہ وہ امریکا کے 46ویں صدر ہونگے جو اگلے سال جنوری  2021 میں حلف اٹھائیں۔