نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے منصوبے سامنے آگئے

243

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی عہدے پر فائز ہونے کے بعد جوبائیڈن کا امریکا کے لیے منصوبے سامنے آگئے.

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اوباما دور کی امیگریشن پالیسیوں کو بحال کریں گے،  7 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کا خاتمہ کریں گے، جوبائیڈن پیرس موسمیاتی تبدیلی معاہدہ میں دوبارہ شامل ہوں گے اور ڈبلیو ایچ او سے دستبرداری کے فیصلہ کو ختم کریں گے.

دوسری جانب جوبائیڈن ٹیم کا کہنا ہے کہ معیشت،موسمیاتی تبدیلی اور نسل پرستی کے خاتمے کیلئے کام کریں گے اور امریکیوں کو ماسک پہننے اور زیادہ ٹیسٹنگ پر زور دینے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنا جوبائیڈن کی اولین ترجیح ہوگی.