نائیجیریا،16 عورتوں کو اغواء کرلیا گیا

184

مغربی افریقہ کےملک نائیجیریا کے صوبہ اوندو میں مسلح افراد نےحملہ کرکے 16 عورتوں کو اغواء کرلیا۔

اوندو پولیس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 10 کے قریب مغویوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے کہ جبکہ 4 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صوبہ اوندو کی آکورے۔اوو شاہراہ  پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا اور کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کردیا ہے۔

اوندو پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکورٹی فورسز کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور مغوی عورتوں کےلئے کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔