مسافر وین کھائی میں گرگئی: 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

202

مانسہرہ : مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق بانڈہ کے مقام پر مسافر جیپ  کھائی میں گرگئی، حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، مسافر جیپ مانسہرہ کے علاقے دال بنی سے شنکیاری جارہی تھی.

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے.

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں شکار ہونے والی مسافر وین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.