مکہ المکرمہ: خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرنے والا ٹوتھ برش

163

ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون کے پیٹ میں دانت صاف کرتے وقت ٹوتھ برش حادثاتی طور  پر  پیٹ میں چلا گیا تھا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے نکال دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 20 سالہ سعودی خاتون اپنے دانت صاف کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹوتھ برش ان کے حلق میں پھنس گیا جو کوشش کرنے پر پیٹ میں گیا۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ سعودی خاتون کا کہنا تھاکہ اپنے دانت صاف کر رہی تھیں تو اچانک حلق میں پھنس گیا جب انہوں نے حلق سے ٹوتھ برش کو نکالنے کی کوشش کی تو وہ پھنسل کر ان کے پیٹ میں ہی چلا گیا جس کے بعد انہیں مکہ المکرمہ کے النور اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق النور اسپتال مکہ المکرمہ پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاتون کا ایکس رے اور سی ٹی اسکین کیا جس کے بعد خاتون کا فوراً آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

النور اسپتال کے مطابق خاتون کی جابچ کی رپورٹس آنے پر خاتون کا فوراً آپریشن کا فیصلہ کیا گیا  جو کامیاب رہا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ خاتون کے پیٹ سے 20 منٹ کے اندر ٹوتھ برش نکال لیا گیا اور اب ان کی جان کو بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔