اثاثہ جات کیس‘ خورشید شاہ کی استثنا کی درخواست منظور‘سماعت ملتوی

68

سکھر(آن لائن) خورشید شا ہ و دیگر ملزمان کے خلاف داخل آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت۔خورشیدشاہ بھتیجی کے انتقال کے باعث پیش نہ ہوسکے ،عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔ سکھرکی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ، بیٹوں، بیگمات اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 ملزمان پر ایک ارب 23 کروڑ روپے کے آمدن سے زائداثاثے بنانے کاالزام ہے۔احتساب عدالت میںان کے دونوں صاحبزادے فرخ شاہ،زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ تاہم خورشید شاہ کی عدم پیشی پر ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہی دی کہ پی پی رہنمامرحومہ کی آخری رسومات میں شریک ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، آج کی پیشی پر انہیں استثنا دیاجائے جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔