مختلف علاقوں میں حادثات، 13 افراد جاں بحق، 8 زخمی

122

مانسہرہ+ڈیرہ اسماعیل خان +سرگودھا(خبر ایجنسیاں) ملک کے مختلف شہروں میں حادثات کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثات مانسہرہ، ڈی آئی خان اور سرگودھا میں پیش آئے، مرنیوالوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شنگیاری میں کوٹ دل بنی کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 4شدید زخمی ہوگئے۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں باراتیوں سے بھرا چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جاگرا جس کے نتیجے میں سوار 4 خواتین پانی میں ڈوب کر جاں بحق ، 2 خواتین، ایک بچہ اور ڈرائیور کو نکا ل لیاگیا، دیگر کی تلاش کے لیے مقامی افراد کی اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں جاری۔ دوسری جانب سرگودھا میں سلانوالی روڈ پر سوبھاگا کے قریب بے قابو ڈمپر نے تیز رفتاری کے باعث چنگ چی رکشے کو کچل ڈالا، جس سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔