بلاول زرداری اور دیگر کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی اجازت مل گئی

91

گلگت (آن لائن) چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری اور دیگر کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کی اجازت مل گئی۔ پیپلز پارٹی کی اپیل پر سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کا فیصلہ 12 نومبر تک معطل کردیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا۔