سرو کلے میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

60

پشاور (اے پی پی) چارسدہ پولیس کی کارروائی، سرو کلے میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے سرو کلے میں کارروائی کے دوران پک اپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 200 میٹر پرائما کارڈ اور 1200 ڈائنا مائٹ برآمد کرکے 2 ملزمان محمد طیب اور آمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ضلع صوابی سے ہے،ملزمان بارودی مواد شبقدر کے راستے ضلع مہمند منتقل کر رہے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔