ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اسد شفیق پر جرمانہ عائد

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ ے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرسندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیاے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف میچ کے تیسرے روز اسد شفیق کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ واقعہ سندھ کی دوسری اننگز کے 15ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب اسد شفیق نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ دئیے جانے پرامپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے اسد شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا۔ اسد شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کردیا۔