ملتان سلطانز کے جیمز ونس آئوٹ، انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت

96

کراچی (اسٹاف روپرٹر) پی ایس ایل5ویں ایڈیشن میں شریک ایک فرد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فرد کو فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیاے۔ پی سی بی کے تیار کردہ کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت اس فرد کو اپنے گھر میں لیے گئے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد کراچی کے لیے سفر کرنا تھا تاہم اس فرد کے کراچی پہنچنے پر پی سی بی اسپورٹس اینڈ میڈیکل سائنسز کو جب ان کے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ ملی تو اس کانتیجہ مثبت آیا، جس کے بعد اس فرد کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا۔ اس فرد کو اب مسلسل 2 کوروناٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ دریں اثناء ملتان سلطانز کے بیٹسمین جیمز ونس پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں سے آئوٹ ہوگئے۔بیٹسمین کا ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان روانگی سے قبل انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاے۔ ملتان سلطانز کی انتظامیہ اب جیمزونس کے متبادل کی حیثیت سے کسی غیرملکی یا مقامی کھلاڑی کا انتخاب کرسکتی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔