قومی انڈر19 سہ روزہ ،دوسرے راؤنڈ کا پہلاروز مکمل

84

لاہور(جسارت نیوز) قومی انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے شیخوپورہ میں میچ کے پہلے روز ناردرن نے سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے71 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے ۔ مہران ممتاز 47 اور سجاد خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ علی اسفند 3 وکٹیں حاصل کرچکے ۔ادھر لاہور میں خراب موسم کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں میچز میں کھیل مکمل نہ ہوسکا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کے پہلے روز خیبرپختونخوا نے سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنائے تھے کہ میچ کو خراب موسم کے باعث روک دیا گیا۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں میچ کے پہلے روز بلوچستان نیسدرن پنجاب کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم خراب موسم کے باعث میچ کا آغاز نہ کیا جاسکا۔دونوں گراؤنڈز پر کھیل روکنے کا فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔