اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلد یاتی اور قومی الیکشن میں بھر پور کامیابی حا صل کر کے اسلام آباد میں رُکا ہو تعمیر و ترقی کا سفر ایک بار پھر برق رفتاری سے شروع کر ے گی ، جماعت اسلامی کے اُمیدواران نے رابطہ عوام مہم اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا بھر پور آغاز کردیاہے ۔انہوں نے کہا وقت آپہنچا ہے کہ شہری اپنی محرومیوں اور مسائل کے حل کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے بلد یاتی گرو پ لیڈر ز کے مشاورت اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،زبیر صفدر ،میاں محمد رمضان،گل روز خان اور قاری نوررحمن ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہاجماعت اسلامی اسلام آباد سے پورے ملک کی توقعات وابستہ ہیں،اسلام آباد بد لے گا تو پورا ملک بد لے گا ، جماعت اسلامی ملک میں غریب کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ان لٹیروں سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ غریب ، کسان اور مزدور متحد ہو کر شاندار اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔نصر اللہ رند ھا وا نے کہا جماعت اسلامی اپنی منعقد ہ سر گر میوں میں بڑے پیمانے پر اسلام آباد کے شہر یوں کو در پیش مسائل کو اُجاگر کر ے گی ،آزمودہ نظام سے اکتائے اور اسلامی انقلاب کے خواہش مند ہزاروں افراد جوق در جوق جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان، وابستگان ، عزم و ہمت سے عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھائیںکہ عوام نے سب کوآزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کو اہل ،دیانتدار ،بااعتماد اور لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔