کوئٹہ ،لیویز اہلکاروں کے تشدد کیخلاف انجمن تاجران و شہریوں کا احتجاج

90

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں ہوٹل مالک پر لیویز اہلکاروں کے تشدد کیخلاف انجمن تاجران اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں انجمن تاجران بلوچستان ، ہوٹل مالکان اور شہریوں نے لیویز اہلکاروں کی جانب سے ہوٹل مالک پر تشدد کیخلاف زیارت سنجاوی اور ہرنائی ، دکی اور لورالائی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلیے بند کردیا جسکے باعث گاڑیوں ، بسوں ، کوچوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، دوسری طرف احتجاج کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔