کوئٹہ ،ائرپورٹ روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

79

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں ائرپورٹ روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ائرپورٹ روڈ پر کلی الماس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ موٹرسائیکل سوار لعل بخش ولد کریم بخش خلتی سکنہ ڈھیرکی سندھ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعداسپتال میں لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔