ملک میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، تعداد 7 ہزار ہوگئی

169

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 جبکہ 7,000 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 20,045 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 50 ہزار 834، پنجاب میں 107,329 ،بلوچستان میں 16,152، خیبرپختونخواہ 40,843، گلگت بلتستان میں 4,378، اسلام آباد میں 22,110 اور آزاد کشمیر میں 4,830 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔  4,676,263

سندھ میں موزی مرض سے 2,687، پنجاب 2,420، خیبرپختونخوا 1,290، اسلام آباد 244، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 154 اورآزاد کشمیر میں 112 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 19 ہزار 431 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 904  ٹیسٹ کے دوران 1,637 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 23 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 972 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 12 لاکھ 43  ہزار 488 افراد متاثر، 12 لاکھ 69 ہزار 319 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 21 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔