ٹرمپ مہم کی جانب دھاندلی کے الزامات پر امریکی میڈیا کا بائیکاٹ

207

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہماری پوزیشن واضح ہے،ووٹوں کی درست گنتی چاہتےہیں،قانونی ووٹ گنےجائیں،غیرقانونی ووٹ ضائع کیےجائیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑ رہے اور وہ اپنی مدت پوری ہونے تک الیکشن نتائج کے لیے لڑتے رہے ہیں۔

ادھر چیرمین ری پبلکن نیشنل کمیٹی رونامک ڈینیل کا کہنا ہے کہ  پولنگ کی نگرانی کرنےوالوں کوکام سےروکنےکےہزاروں ثبوت ہیں،مشی گن کےوینی کاؤنٹی میں ری پبلکن مبصرین کونگرانی کرنےنہیں دی گئی،مشی گن میں ایسے2ہزار800واقعات سےمتعلق131بیان حلفی جمع ہوگئے،دھاندلی کےثبوت مشی گن ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرادیے۔

ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے نتائج کو قانونی طور پر چیلنج کئے جانے کے سبب کئی عالمی رہنماوں نے جوبائیڈن کو صدر بننے کی تاحال مبارکباد نہیں دی جن میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، کوریا کے رہنما کم جونگ ان، میکسیکو کے صدر آندریس مینوئل لوپار ابرایڈر، برازیل کے صدر جائر بولسنارو اور چند ایک دیگر شامل ہیں۔