پشاور: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق، تعداد 22 ہوگئی

128

خیبر پختونخوا میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 1 ہزار ہوگئی جبکہ 22 ڈاکٹر جاں کی بازی ہار گئے.

پشاور میں کورنا ایک اور مسیحا کی جان لے گیا، وائرس سے متاثر ڈاکٹر بشیر اسپتال میں زیرعلاج تھے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک 22 ڈاکٹرز کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں اور خیبرٹیچنگ اسپتال کے 12 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مزید 6 ڈاکٹرزمیں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 8 ہوگئی ہے.

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جان لیوا وائرس سے متاثر 3 ڈاکٹرمختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں تاہم  صوبہ میں کورونا سے متاثر 18 ڈاکٹرز گھروں میں قرنطینہ ہیں.

جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے مجموعی طور پرایک ہزار ڈاکٹر متاثر ہوچکے جبکہ صوبہ میں اب تک 376 نرسزبھی کوروناوائرس سےمتاثر.

خیال رہے کہ ملک میں کورنا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوگئے اور ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 جبکہ 7,000 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 20,045 ہوگئی.