پی آئی اے نے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا

221

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا.

ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ کیلئے سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو ہوگی، ایگزیکٹو اکانومی مسافروں کے لیے بیگیج الاؤنس 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے.

شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی، سامان کیساتھ 5 لیٹرآب زم زم لانے کی اجازت بھی ہوگی اور پی آئی اے کی یہ  پالیسی 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی.

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ  کراچی سے اکانومی کلاس کا دوطرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 91 ہزار روپے ہوگا جبکہ پاکستان کے دیگرشہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزارروپے ہوگا.