لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بہاولپور کی تحصیل یزمان میں خاتون پر تشدد اور ٹانگ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی خاتون کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔