یاہو نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا

297

یاہو نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا۔

یاہو نے ZZ بلیڈ A3Y کے نام سے اپنا اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے جس کی قیمت صرف $50 ہے۔ یاہو نے ویریزون اور زیڈ ٹی ای موبائل کمپنیوں کے ساتھ مل کر یہ اسمارٹ فون لانچ کیا ہے۔

یاہو موبائل زیڈ ٹی ای بلیڈ 5.45 انچ ایچ ڈی (720 × 1440) فل ویژن ڈسپلے کا حامل ہے۔ اس فون کا مدربورڈ کواڈ کور میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22 ایس سی ہے۔ 2 جی بی ریم کے علاوہ  32 جی بی اسٹوریج بھی ہے جبکہ 128 جی بی کا میموری کارڈ تک سپورٹ کرسکتا ہے۔ بیٹری 2،660mAh ہے۔