جمعیت کا مسائل کے حل کیلیے کل ملک گیر تعلیمی ریفرنڈم ہوگا

99

بٹ خیلہ ( صباح نیوز )اسلامی جمعیت طلبہ نے طلبہ مسائل کے حل کے لیے کل ملک گیر تعلیمی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ۔ ریفرنڈم کا مقصد تعلیم اور طلبہ کے مسائل ارباب اقتدار تک پہنچا نا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت کے صوبائی ترجمان مشال شادمان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ ناظم صوبہ شکیل احمد خان کے مطابق کل پورے ملک کے تمام کالجز اور یونیورسٹیوںمیں تعلیمی ریفرنڈم ہوگاجس کا مقصد طلبہ کو درپیش مسائل سے حکمرانوں کوآگاہ کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت طلبہ کو درپیش مسائل میں تعلیمی بجٹ میں کمی، فیسوں میں اضافہ ، طلبہ یونین کے الیکشن ، نئے کالجز کا قیام،ا سکالرشپ کی بحالی ، میڈیکل طلبہ کو درپیش مسائل NLE,MPC کا قیام شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریفرنڈم نتائج کی بنیاد پر جمعیت حقوق طلبہ مہم کے اگلے مرحلے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان 13 نومبر کو کرے گی ۔