درخت کاٹنے پر 10سال قیداور 80 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا

168

سعودی عرب نے درخت یا پودے کاٹنے والے فرد پر کڑی سزاؤں کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد پر تقریبا 80 لاکھ ڈالر یعنی (تین کروڑ سعودی ریال) جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کو 10سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔

سعودی پراسیکیوشن نے ٹویٹر پرلکھا ہے کہ درختوں کی کٹائی، جڑی بوٹیوں یا پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سمیت تنے، پتوں، شاخوں یا کسی بھی حصے سے محروم کرنے پر ملک میں ماحولیاتی قانون کے تحت کڑی سزائیں سنائی جائیں گی۔

درخت کاٹنے والوں کے لیے ان کڑی سزاؤں کا اعلان سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے مطابق کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد آئندہ عشرے کے اختتام تک مملکت میں ماحولیاتی استحکام کا حصول ہے۔

گذشتہ ماہ سعودی عرب کے وزیر برائے ماحول عبدالرحمان الفاضلی نے نئی شجرکاری مہم کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت اپریل 2021ء تک 1 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔