کورونا سے مزید21 اموات،1708نئے کیسز

79

کراچی/اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/صباح نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید21 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3لاکھ48ہزار184ہے۔ ملک میںکورونا کے3 لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار352اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار831ہے۔ خیبرپختونخوا41ہزار69، اسلام آباد22ہزار 432، بلوچستان16ہزار195، آزاد کشمیر4ہزار911اورگلگت میں4ہزار394کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار429 اور سندھ میں 2ہزار 690اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار294، اسلام آباد247، بلوچستان154، گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں114ہو گئی ہے۔