اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کاتنازع نہیں چاہتا ہے،لہٰذا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہے، عالمی برادری بھارت کو خطے میں تنازعات روکنے کے لیے کہے،دنیا کو کشمیریوں کی آزادی کی حمایت کرنی چاہیے۔بدھ کو معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، کوویڈ19-اور اقتصادی سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن پرعمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کو معاشی طور پر محفوظ ریاست بنانا ہے، پاکستان قطعا ًغیر محفوظ ریاست نہیں ہے۔اس موقع پر آسٹریلیائی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ڈپلومیسی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔