لسبیلہ ،مگسی برادری عنایت اللہ مگسی سپرد خاک ،رہنمائوں کی شرکت

67

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)حب مگسی برادری کے معتبر شخصیت عرس خان مگسی کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ مگسی مرحوم کے جنازہ میں حب اور سندھ و بلوچستان کے مگسی قبائل کے معتبر و معروف شخصیات اور حب کے سیاسی و سماجی معزز شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت کی،جس میں حب لیڈا ڈپارٹمنٹ کے سینئر آفیسر علی انور مگسی،ای ڈی او دریجی گہرام خان مگسی،کے ای آفیسر حب عبدالواب مگسی،ماسٹر محمد حسن مگسی،بشیر احمد مگسی،محمد انور مگسی،احمد خان مگسی ، اسداللہ مگسی،پی ٹی آئی لسبیلہ کے سینئر رہنما عامر حسین مگسی،مولانا غلام قادر مگسی،بی اے پی لسبیلہ کے سینئر رہنماممتاز حسین مگسی،عبداللطیف مگسی،عبدالحکیم مگسی، سرفراز سومرو،سرور مگسی،کریم مگسی،نیشنل پارٹی حب کے صدر روشن علی جتوئی،میر حسن مگسی،لیاقت علی مگسی اور خادم حسین مگسی و دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔