رولز بنائے بغیر غیر قانونی بھرتی والوں کو نہیں نکالا جا سکتا‘ چیف جسٹس

49

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتی کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے بلوچستان کوسٹل اینڈ فشریز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ادارے کے قوائد و ضوابط طے کرنے اور غیر قانونی بھرتی میں ملوث بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ ڈی جیز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ بدھ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے دائر اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس منیب اختر نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ آپ نے غلط طریقے سے ملازمین کو نکالا‘ جس پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کوئی قواعد و ضوابط نہیں بنائے گئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ رولز بنائے بغیر غیر قانونی بھرتی والوں کو بھی نہیں نکالا جا سکتا۔