پارلیمنٹ سے منتخب حکومت عوام کو جوابدہ ہے‘ عدالت

28

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست وزیراعظم سٹیزن پورٹل کو بھیجتے ہوئے نمٹا دی۔ درخواست گزار شہری محمد زمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جہانگیر ترین سمیت آٹے اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہپارلیمنٹ سے منتخب حکومت عوام کو جوابدہ ہے‘ یہ تو اس کا کام ہے جوعوام کو جواب دہ ہیں‘ ان پر اعتماد ہونا چاہیے‘ عدالت کے اور بھی بہت سے کام ہیں‘ پٹیشنر اپنے منتخب نمائندے کے سامنے یہ معاملہ رکھے ۔ عدالت نے درخواست متعلقہ فورم پر بھیجتے ہوئے نمٹا دی۔