گلگت الیکشن: دیگر صوبوں سے آنے والے اہلکاروں کی تقسیم کا شیڈول جاری

73

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن 2020ء کے لیے دیگر صوبوں سے آنے والے اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تقسیم کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پنجاب سے آئے ہوئے 3000 پولیس اہلکار، خیبرپختونخواسے 2000 پولیس اہلکار، سندھ سے 500 پولیس اہلکار اور بلوچستان سے آئے ہوئے 200 اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں ڈیمانڈ کے مطابق تقسیم کر دیا گیا جبکہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے گلگت بلتستان پولیس کے 2506 اہلکار تعینات ہونگے اور 1121 اہلکار کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو کے طور پر الرٹ ہونگے۔ اس کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 1700 اہلکار ایف سی کے 1100 اہلکار اور لیڈی پولیس بھی الیکشن کے دوران گلگت بلتستان بھر میں فرائض کی ادائیگی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔