ملک میں دیہاڑی دار افراد کی تعداد2کروڑ40لاکھ سے متجاوز

87

اسلام آباد (صباح نیوز) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ،لاک ڈائون میں احساس پروگرام سے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کا سرکاری دعویٰ کیا گیا ہے ۔ پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں 180 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں ادائیگی کا عمل ان افراد کے لیے اب بھی جاری ہے جو بائیو میٹرک کے مسائل یا مستحقین کی اموات کے باعث یہ امداد حاصل نہیں کر سکے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 24ملین ایسے افراد ہیں جو یومیہ اجرت پر یا ٹھیکے داری نظام کے تحت کام کرتے ہوئے غیر رسمی معیشت میں اپنے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ جب اس تعداد کو خاندان کے ساتھ گنا گیا تو ملک میں ایسے افراد کی تعداد 160 ملین ہو گئی جو مجموعی آبادی کا دو تہائی ہے ان افراد کو 8171 پر ایس ایم ایس کرنے کا کہا گیا جس کے بعد 139ملین ایس ایم ایس موصول ہوئے۔