سی آر بی سی نہر سانحہ ہلاکتیں 22 ہو گئیں

111

ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی)سی آر بی سی نہر سانحے میں ڈوبنے والے تمام22 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں،6افراد کو زندہ بچالیا گیا، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 کا آپریشن مکمل، چنگ چی لوڈر رکشہ ڈرائیورحادثے کے بعد سے تاحال غائب، تمام جاں بحق افراد کی آبائی علاقے میں اجتماعی تدفین کردی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیرکے روز تھانہ پروآ کی حدودشاہ اجمل کی رہائشی 16خواتین اور12 بچوں سمیت 28افراد چنگ چی پر سوار ہوکر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گائوں سڑہ گرا جارہے تھے کہ علاقہ جھنگی کے مقام پر رکشہ اوور لوڈ ہونے کے باعث بے قابوہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھاجس کے نتیجے میں تمام افراد نہر میں ڈوب گئے تھے۔