عدالت نے ن لیگ کو سوات میں جلسے کی اجازت دیدی

77

پشاور(آن لائن )پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے نون لیگ کو کل 13 نومبر کو سوات میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔درخواست گزار فضل الرحمن نونو نے عدالت میں مو قف اختیار کیا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر جلسے کی اجازت نہیں دے رہی۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا تھا۔جسٹس وقار سیٹھ نے اپنے حکم میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے وقت کورونا کے پھیلا ئو کا خطرہ نہیں تھا،آپ لوگ اپنا جلسہ کریں۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حکم دیا کہ انتظامیہ فوری طور پر جلسے کے لیے این او سی جاری کرے۔