اب جو گلگت میں جیتے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا، بلاول

97

گلگت (صباح نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہاہے کہ اب جو گلگت بلتستان میں جیتے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔بلاول نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ہی کی حکومت بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی یوٹرن نہیں لیتی جو وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرتی ہے آج میں جو وعدہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے کررہا ہوں الیکشن جیتنے کے بعد انہیں پورا کرکے دکھائوں گا ،15 نومبر کو پیپلزپارٹی کو جتوائیں اور اپنے مسائل حل کروائیں ، اگر سلیکٹڈ آگئے تو یہاں بھی تباہی مچادیں گے۔