نواز شریف کیخلاف بیان،جے یو آئی رہنما عہدے سے فارغ

53

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کیخلاف بیان دینے والے جے یو آئی رہنما عہدے سے فارغ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف بیانات دینے والے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد کیخلاف ان کی جماعت کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے۔ نواز شریف کیخلاف میڈیا پر بیانات دیے جانے کے بعد اب جے یو آئی نے حافظ
حسین احمد کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسوں میں پاک فوج کیخلاف سخت بیانات دیے جانے کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے اہم رہنما حافظ حسین احمد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو آستین کا سانپ کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اس ملک کا رہنے والا ہوں، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کی ایک ریڈ لائن ہوتی ہے، ایک حد ہوتی ہے، ہم یقینااس وقت اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ سابق وزیراعظم نے وہ حد کراس کرلی۔