پیپلزپارٹی کا کراچی واقعے پر نواز شریف کے بیان پر تحفظات کا اظہار

71

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی واقعے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔بلاول زرداری نے گزشتہ روز فوجی قیادت کے اقدام پر ویلکم کیا تھا اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع
کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول زرداری نے نون لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کی وجہ سے مخالفین کو تنقید کا موقع ملا۔ ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نون لیگ کی جانب سے میاں نواز شریف کے موقف کی بھرپور حمایت کی گئی۔ قبل ازیں مریم نواز نے بلاول زرداری کو چائے پر مدعو کیا تھا دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات گلگت میں ہوئی جو تقریباً 12 منٹ تک جاری رہی. ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ دونوں راہنمائوں نے باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی بات چیت کی ذ۔ ملاقات میں بلاول کے ساتھ سینیٹر شیری رحمان اور مصطفی نواز کھوکھر موجود تھے جبکہ مریم نواز کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب کی معاونت حاصل تھی۔ ملاقات میں دونوں پارٹی رہنما ئوں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دیگر متعلقہ امور بھی بات چیت کی۔