ریال میڈرڈ کے سابق مڈ فیلڈر فرنینڈو گیگو نے فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا

57

بیونس آئرس(جسارت نیوز)ریال میڈرڈ کے سابق مڈ فیلڈر فرنینڈو گیگو نے 34 سال کی عمر میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان ارجنٹائن ائمرا ڈویڑن کے جمناسیہ لا پلاٹا میں ویلز کے خلاف میچ کے دو دن بعد ہی کیا گیا۔پابلو کیا لویلرو نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس کو قبول کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنینڈو گیگو نے اپنے ساتھیوں اور کوچنگ عملے کو دو دن قبل ہی آگاہ کیا تھا۔پابلو کیالویلرو نے کہا کہ ہم فرنینڈو گیگو کے مطالبات کو جانتے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ فرنینڈو گیگو کی ریٹائرمنٹ کلب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے صحت یاب ہونے کے لیے بہت کوشش کی اور بڑی لگن کا مظاہرہ کیا۔ پابلو کیالویلرو نے کہا کہ ہم بہت ہی اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئے ہیں۔فرنینڈو گیگو نے فروری میں اپنے دائیں گھٹنے کی سرجری کروائی تھی۔ یہ گزشتہ کئی برسوں میں ان کی پانچویں بڑی چوٹ تھی ۔ 2007 سے 2012 تک ریا ل میڈرڈ کیلیے کھیلنے والے فرنینڈو گیگو کو 61 مرتبہ ارجنٹائن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے