ایلسٹر آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش

60

کینبرا(جسارت نیوز)ایلسٹر نکولسن آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ ایلسٹر نکولسن نے ستمبر 2014 میں پال مارش کی جگہ زمہ داریاں سنبھالیں تھیں، ایلسٹر نکولسن رواں سال کے آخر تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اس کے بعد اے سی اے بورڈ اگلے چیف ایگزیکٹو کی بھرتی کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہوگا۔ ایلسٹر نکولسن کو اپنے عہد اقتدار کے دوران متعدد اہم امور سے نمٹنا پڑا ، جس میں فلپ ہیوز کی المناک موت، نیو لینڈز میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل اور پیشہ ور کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین 2017 میں مفاہمت نامے کے بارے میں ایک عوامی تنازعہ شامل ہے۔ ایلسٹر نکولسن نے خواتین کھلاڑیوں کیلیے معاوضہ کا ایک نیا ڈھانچہ بھی تیار کیا۔